اسلام آباد:سینیٹ الیکشن 2018 ویڈیو اسیکنڈل کیس میں حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے 4سینیٹریز کو نوٹس جاری کردیئے ،سینیٹرز میں 2پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور جماعت اسلامی کا ایک ایک سینیٹر شامل ہے۔
سینیٹ ویڈیو لیک اسکینڈل میں حکومتی کمیٹی متحرک ہوگئی،4سینیٹرز سے جواب طلب کرلئے،تحقیقاتی کمیٹی نے 4 سینیٹرز کو مراسلے جاری کر دیئے۔
بھیجے گئے مراسلے میں چاروں سینیٹرز کو ہدایت جاری کی گئی کہ کم ووٹوں کے باوجود سینیٹرز منتخب ہوئے ،وضاحت دیں، پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟ 7روز میں تحریری طور پر یا کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر مؤقف دیں، وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں 2 مارچ کوپیش ہوں یا تحریری جواب جمع کروائیں۔
سینیٹرز میں ن لیگ کے سینیٹردلاورخان، پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد ،بہرامند تنگی اور جماعت اسلامی کے مشتاق احمد شامل ہیں۔