بلوچستان سے سینٹ کی بارہ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہوگئی۔ 32 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا تحریک انصاف کے واحد امیدوار ظہور آغانے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق خان کے روبرو بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔
بی اے پی کے امیدواراقلیتی نشست پر لڑنے والے خلیل جارج اور خواتین کی نشست پر شانیہ خان سینیٹ انتخابات لڑنے سے دستبردار ہوگئے۔
بی اے پی کے اورنگزیب جمالدینی نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے بلوچستان سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا پہنچا۔
تحریک انصاف کے واحد امیدوار ظہور آغا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ظہور آغا نے جنرل نشت پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے الیکشن کمیشن کے دفتر میں درخواست جمع کرادی۔
ظہور آغا ریٹرننگ آفیسر کے سامنے خود بھی پیش ہوئے، ظہور آغا بلوچستان عوامی پارٹی کے حق میں دستبردار ہوئے بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کی سات نشیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 24 ارکان ہیں جے یو آئی کے گیارہ ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے دس عوامی نیشنل پارٹی کے چار ۔ ہزار ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی دو دو جموری وطن پارٹی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ نون کا ایک ایک رکن جبکہ ایک آزاد رکن یے بارہ نشستوں کیلئے اب 32 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔