وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کہتے ہیں صنعتوں کو بجلی کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور بجلی کے زیادہ استعمال کےاوقات کےعوامل کے خاتمے کے باعث اس سال جنوری میں بجلی کے صنعتی استعمال میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جو حقیقی تبدیلی ہے۔
انہوں نےکہاکہ توانائی ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کے تصور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی رعایتی نرخوں پر شروع کر دی ہے۔