براڈ شیٹ کو تقریباً 45لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی اورشریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پرلیگل فیس کے اخراجات کی مد میں رقم اداکی ہے۔
براڈ شیٹ کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جو کہ واپس لے لی گئی تھی اور وکلا نے کاسٹ کلیم کی تھی ، کوئن کونسل کا کہنا ہےکہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو بیس ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔
دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہےکہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سےگزرنےکے سبب معاملہ جلد نمٹایا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔