کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باوجود لوکل سطح پر سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 1804 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔