Aaj Logo

شائع 23 فروری 2021 12:11pm

(ن) لیگ کا ڈسکہ ضمنی انتخابات میں ری پولنگ کا مطالبہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے ڈسکہ ضمنی انتخابات میں ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا ، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت خود انتخابات چوری کررہی ہے، بدقستمی میں ملک کو اس نتحج پر پہنچا دیا گیا ، احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے،اسے کون پوچھے گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

جج اعظم خان نے وکلاء ہڑتال پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اللہ کرے یہ ہڑتال بھی ختم ہو جائے۔

وکلا ءکی ہڑتال کے باعث نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل کیس میں بھی پیش رفت نہ ہو سکی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ڈسکہ کا انتخاب سب کے سامنے ہے، پولیس نے ووٹرزکو ہراساں کیا، الیکشن عملہ غائب ہوا،وزیراعظم شیڈول جاری ہونے کے بعد ملاقاتیں ، وزیراعلیٰ ایم پی اے میں پیسے بانٹ رہے ہیں،یہ ملک کی بدنصیبی ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ ان جھوٹے بے بنیاد مقدموں کا مقصد کردار کشی کا موقع فراہم کرنا ہے۔

احسن اقبال نے ڈسکہ ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسے ٹیسٹ کیس بنا کر ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائے۔

ن لیگی رہنماء کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی لہر کا رخ نہیں موڑا تو سیکورٹی کے میدان میں حاصل کامیابیاں بھی ختم ہو سکتی ہیں۔

Read Comments