وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ میں اٹھنےوالی آوازکودبایاجارہاہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کےکمرےمیں سانپ چھوڑاگیا، جیل میں غنڈوں سےحلیم عادل پرتشددکرایاگیا۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل نےسندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کی۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کےارکان کاکل احتجاج کااعلان کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام لیاتومزاحمت کرینگے، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی، سندھ میں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔
وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا کہ یہ جمہوریت کالبادہ اوڑھےہوئےفرعون ہیں، ملیرمیں وزیراعلی مرادشاہ کی ایماءپرکارروائی ہوئی۔