اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے 2018 سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیواسکینڈل کیس کے مزید شواہد طلب کر لئے ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے 2018سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اورمؤقف اپنایا کہ ویڈیو میں موجود لوگ اراکین اسمبلی ہیں۔
مرتضی جاوید عباسی نے ایف آئی اے سے انکوائری اورذمہ داران کخلا ف کارروائی کا مطالہا کرتے ہوئے کہاکہ ویڈیو آنے کے بعد اراکین اسمبلی خیبرپختونخواہ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، پرویزخٹک اور اسد قیصر معاملے میں ملوث تھے، معاملہ ہارس ٹریڈنگ کے دائرے میں آتا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ مزید شواہد کا جائزہ لیکر ضرورت کے مطابق کارروائی کریں گے۔
ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں بھی جن لوگوں نے ووٹ دیئے ،ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ باپ جیت جائے تو الیکشن شفاف اور بیٹا جیت جائے تو الیکشن میں دھاندلی ہوئی، یہاں کوئی بھی شکست ماننے کو تیار نہیں،کمیشن نے سماعت نو مارچ تک ملتوی کردی۔