تھرپارکر:سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221تھرپارکر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے،جو شام 5بجے تک جاری رہےگی۔
حلقہ این اے221تھرپارکرمیں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا ،پولنگ بلاتعطل شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
حلقے میں کل رجسٹرووٹرز کی تعداد 2لاکھ 81ہزار 900ہے جبکہ حلقے میں 318پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئےہیں،جن میں سے 95پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور130حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
حلقہ این اے 221میں پولنگ کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے 4 ہزارپولیس اہلکار اور ایک ہزاررینجرز کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کل 12امیدواروں میں مقابلہ ہے،پیپلزپارٹی کےامیرعلی شاہ اورتحریک انصاف کے نظام الدین میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 221تھرپارکر:شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگادی
تھرپارکر :قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221تھرپارکر میں ضمنی الیکشن کے دوران قیصرار سمون میں شرپسند پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوگئےاورپولنگ اسٹین کو آگ لگادی۔
آگ لگنےسےپولنگ اسٹیشن کےاندرسامان جل کر خاکستر ہوگیا،واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے امان اللہ سمون سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیاگیا جبکہ آتشزدگی سے پولنگ کا عمل متاثرہوا۔
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 221 سے پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم چند ماہ قبل یہ نشست ان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔