گوادر: گوادر: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے گوادر اسٹیڈیم کو دنیا کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرسچین ٹرنر آج شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے درمیان ہونے والے میچ کو انجوائے کرنے پہنچے، انہوں نے میچ کا ٹاس بھی کرایا اور اردو میں گفتگو کرکے سب کے دل بھی جیتے۔
میچ کی ونر ٹیم شوبز شارکس کے کپتان وسیم خان کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد گفتگو میں ٹرنر نے کہا کہ آج کے میچ میں شارکس یا ڈولفنز نہیں بلکہ گوادر اور پاکستان جیتے ہیں۔
دوسری جانب ڈولفنز کے کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر میں کرکٹ میچ کا انعقاد حکومت کی طرف سے اعلان ہے کہ ہم اس صوبے کو بھی بڑی اہمیت دیتے ہیں، گوادر کو سیاحتی مرکز بنانا ہدف ہے۔