کراچی :وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی، حتمی فیصلہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیاءمہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
چینی 7روپے اضافے سے 75روپے فی کلو ،گھی کی قیمت 45روپے بڑھا کر220روپے جبکہ آٹا 20روپے کلو مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی تاہم دالوں اورچاول کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کی تجویز ہے۔