راولپنڈی :اٹک کے علاقے فتح جنگ میں بس اورٹریلرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق جبکہ 19زخمی ہوگئے ۔
اٹک کے علاقے فتح جنگ کے قریب کھوڑروڈ پرٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19افراد زخمی ہوئے ،جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو عملے نے جاں بحق اورزخمی افراد کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا ، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
پولیس کے مطابق حادثے میں شکار ہونے والی مسافر بس پنڈی گھیب سے راولپنڈی جارہی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔