کابینہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر ایک گھنٹہ طویل بحث ہوئی جس میں عبدالحفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانے کےلئے وزراء کو ٹاسک سونپ دیاگیا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہرحکومتی رکن حفیظ شیخ کی جیت کےلئے اپنا کردارادا کرے۔
ذرائع کے مطابق وزراء نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں ایسا امیدوار آیا جو نااہلی کی سزا کاٹ چکا ہے۔
اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ کی جیت یقینی بنانےکےلئے وزراء کو ٹاسک سونپاگیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہرحکومتی رکن حفیظ شیخ کی جیت کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہر وزیر نے تعلقات کی بنا پر ووٹ مانگنے کی ذمہ داری لے لی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزرا حکومتی امیدواروں کےلئے سینیٹ الیکشن تک متحرک رہیں۔ شیخ رشید سمیت بعض کابینہ ارکان عبوری اضافہ کے حق میں ڈٹ گئے۔
کابینہ کو سول سروس ایکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔نئی ریفارمزمیں 20 گریڈ سے اوپرکے افسران کو کرپشن پرنوکری ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
کابینہ نے اووسیز کو ووٹ کا حق دینے کے قانون سازی کی ڈیڈلائن مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز میرے دل کے قریب ہیں۔انتخابات میں اوورسیز کو شامل ہونے کا فوری موقع دینا چاہیئے۔
اجلاس میں جبری گمشدگی کے معاملے پر بھی کابینہ میں بات چیت ہوئی۔
وزیراعطم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ایک بھی جبری گمشدگی نہیں ہوئی۔وزیراعظم نے جبری گمشدگی کےلئے فوری قانون لانے کا حکم دیا۔
ایئرپورٹ سے اسلام آباد میٹرومنصوبہ کی توسیع پر کابینہ میں بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے میٹرو بس منصوبے پربریفنگ کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
شیخ رشید نے کہا کہ این ایچ اے سے بات کرکے آئندہ ہفتے رپورٹ پیش کروں گا۔
وزیرریلوے نے ریلوے کو بزنس ماڈل بنانے کےلئے کابینہ سے تجاویزمانگ لیں۔
اعظم سواتی نے کہاکہ پچھلے دورحکومت میں ریلوے کو1.2ٹریلین کا خسارہ ہوا۔شاندار کارکردگی والوں کےلئے ایوارڈ کی پالیسی لائی جائے۔
کابینہ نے معمول کے ایجنڈا آئیٹمز کی بھی منظوری دی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پولیس ناکوں کے متعلق بریفنگ دی۔وفاقی دارالحکومت 'کےلئے جدید ڈیجیٹل گاڑیاں خریدی جاینگی۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈ کشن الاؤنس دینے کی سمری منظوری دے دی۔