Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 فروری 2021 09:34am

ضمنی انتخاب: سانگھڑ اور کراچی سے پیپلز پارٹی، پشین سے جے یو آئی کامیاب

کراچی،کوئٹہ :سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی3نشستوں پر ضمنی انتخاب میں سانگھڑ اور کراچی سے پیپلز پارٹی جبکہ پشین سے جے یو آئی نے کامیابی حاصل کرلی۔

سندھ اسمبلی کی 2 جبکہ بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا،امیدواروں کی جانب سے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل سست ہونے کے الزام لگائے گئے تاہم مجموعی طور پر کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

پی ایس 88 ملیر میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88ملیر کے تمام 108پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ نے21ہزار251ووٹ لےکرمیدان مارلیاجبکہ ان کے مدمقابل تحریک لبیک کےامیدوارکاشف علی نے 6ہزار90ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جان شیرجونیجو4ہزار870ووٹ لے کر تیسرےاورایم کیو ایم کے امیدوارساجداحمدسب سے کم 2ہزار635ووٹ لےکرچوتھےنمبرپررہے۔

پی ایس 43 سانگھڑ کا انتخابی میدان پیپلزپارٹی کے نام

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43سانگھڑمیں بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگئی۔

حلقہ پی ایس 43 کے تمام132پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار جام شبیرعلی 48 ہزار 25 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو 6 ہزار925ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210 تھی یہ نشست پیپلز پارٹی کے جام مدد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی،اس نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 7 امیدواروں نے حصہ لیا۔

اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی اور تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو کے درمیان تھا،پیپلزپارٹی کےجام شبیرعلی کی جیت پرجیالوں نے خوب جشن منایااورجئےبھٹوکانعرہ لگایا۔

پی بی20پشین کے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی نے میدان مارلیا

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی20پشین کے ضمنی انتخاب میں جے یو آئی نے میدان مارلیا ۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوارعزیزاللہ 16 ہزار86ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوارعصمت اللہ آغا 4 ہزار681ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے ۔

سال 2018ء کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین 3 سے جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی۔

Read Comments