وفاقی محتسب برائے حراسگی کشمالہ طارق کی گاڑی کے ٹریفک حادثے میں چار افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کو اذلان کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کا حکم دے دیا۔
کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے کی۔ ملزم اذلان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکیل صفائی کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ ہمارا متوفیان کے ورثاء سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ متوفیان کے ورثاء اور ملزم کدھر ہیں۔جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں، بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دئیے گئے۔ابھی دو متوفیان کے ورثاء سے راضی نامہ ہوا ہے تیسرے سے ہو رہا ہے اس لیے ازلان پیش نہیں ہوا۔
متوفی فاروق اور عادل عباسی کے والدین نے عدالت میں بیان دیدیا۔اگلی سماعت پر مدعی کا وکیل درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت تک پولیس کو ملزم اذلان کے لائسنس کی تصدیق کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم ازلان کی عبوری ضمانت میں 24 فروری تک توسیع کر دی۔