اسلام آباد:سینیٹ ٹکٹس پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مشاورت کی ،تحریک انصاف نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کو دیا گیا سینیٹ ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم ٹکٹوں پر نظر ثانی کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے جبکہ خیبرپختونخوا سے پارٹی ٹکٹ نجی اللہ کی جگہ لیاقت تر کئی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
گورنر سندھ نے سینٹ الیکشن کیلئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک پر سندھ کے راہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔