لاہور:کوروناکیسزمیں اضافے کے بعد لاہورکے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،ان علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، دفاتربند رہیں گے ۔
پنجاب میں کوروناکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہورکےمزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ،زیادہ کوروناٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایاجارہاہے۔
لاہورمیں گلی نمبر4اےبلاک،بلڈنگ نمبر20،سیکٹرایف،گلی نمبر2اےبلاک اورعسکری10میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔
اس کے علاوہ مین غازی روڈایس بلاک فیز2 ڈی ایچ اے ،گلی نمبر7سرورکالونی اورمین اسٹریٹ فضل پارک شادباغ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ اور دفاتربند رہیں گے جبکہ ہرقسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔