اسلام آباد:وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسدعمرنے 65سال اورزائدعمروالےافراد کیلئےکوروناویکسین کی رجسٹریشن کااعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں 65 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ 65سال اوراس سےزائد عمرکےبزرگ شہری انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں،بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
وفاقی وزیراسدعمرنے مزید کہا کہ انشاء اللہ رجسٹرڈ ہونے والے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین مارچ سےلگنا شروع ہوگی۔