اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید26اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,333ہوگئی جبکہ کورونا کے1,048نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 564,077ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,048نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ64ہزار077ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 53ہزار762ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ64ہزار 268افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں69ہزار990،اسلام آباد میں42ہزار688،بلوچستان میں18ہزار942 ،گلگت بلتستان میں4940اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9487کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید26مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12333ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4219افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 5051،خیبرپختونخوا میں 1995،اسلام آباد میں486،بلوچستان میں199اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث281 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ25ہزار747 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,680مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے910افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ25ہزار997مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران32ہزار019کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1048افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 84لاکھ66ہزار117افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔