کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، رواں کاروباری ہفتے میں ڈالر مجموعی طور پر 1 روپے 17 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعہ کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 25 پیسے کی مزید کمی دیکھی گئی ہے جس سے ڈالر 159 روپے 07 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 82 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں پیر کو 43 پیسے، منگل کو 21 پیسے، بدھ کو 4 پیسے، جمعرات کو 24 پیسے، اور آج جمعہ کو 25 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔