اسلام آباد ہائیکورٹ نے براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے کیس سننے پر اعتراض کرتے ہوئے کیس کسی دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے تو ہر بینچ پر اعتراض عائد کر رکھا ہے، درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
درخواست گزار نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کو کمیشن سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شیخ عظمت سعید نیب میں بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں، براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر ان کی تقرری مفادات کا ٹکراؤ ہے۔