اس وقت پوری دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر سب سے مشہور سوشل پلیٹ فورم بن چکا ہے۔
فیس بک نے اپنی کوالٹی اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے میسجنر ایپ بھی متعارف کروائی جسے شروع میں صارفین نے بے حد پسند کیا، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد فیس بک میسنجر پر میسجز کی بھرمار نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، کئی صارفین نے اس بات پر شکایت کی کہ کئی ایسے دوست اور جاننے والے بھی ہوتے ہیں جو کوئی نہ کوئی میسج بغیر وقت دیکھے ہی بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بہت پریشان رہتے ہیں لیکن اب فیس بک میسنجر نے صارفین کی اس مشکل کو بھی ختم کر دیا ہے۔
جی ہاں فیس بک نے مسینجر پر غیر ضروری پیغامات وصول نہ کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جسے صارفین نے خوب سراہا۔
فیس بک کی جانب سے متعارف کروائے گئے فیچر کے تحت صارف اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ اسے کون پیغام بھیج سکتا ہے اور کون نہیں۔ میسینجر کی سیٹنگ میں "ڈونٹ -ریسیو -میسج" کے اس آپشن کو آن کرکے نا معلوم افراد کی جانب سے پیغامات کو روکا جاسکتا ہے۔