Aaj Logo

شائع 10 فروری 2021 03:32pm

ملک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج گڈگورننس کا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کودرپیش سب سے بڑا چیلنج گڈگورننس کا ہے ،خارجہ پالیسی بنانا وزارت خارجہ کے افسران کہ ذمہ داری ہے،سب سے مشاورت کریں لیکن بنیادی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں خصوصی سفارتی کورس کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ فارن سروس کوئی پیشہ یا روزگار نہیں ہے بلکہ ایک خاص طرززندگی ہے، فارن سروس آف پاکستان ، ملکی مفادات کے تحفظ کیلئےادا کی جانےوالی خدمات کی گراں قدر اور پروقار میراث ہے،اپنی استعداد کار سے بڑھ کر کام کرنے کی صلاحیت کا نام ہے، اہداف کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورذرائع ابلاغ سے کو بروئے کارلایا جا رہاہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ آج ملک کو سب سے بڑا چیلنج گورنس کا ہے اوراچھی گورنس کیلئے بیوروکریسی کا کردارانتہائی اہم ہے،پاکستان تبدیلی کے راستے پر گامزن ہے،خارجہ پالیسی بنانا وزارت خارجہ کے افسران کہ ذمہ داری ہے،سب سے مشاورت کریں لیکن بنیادی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

Read Comments