اسلام آباد کچہری میں کشیدگی کے 2روز بعد عدالتیں کھل گئیں ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت معزز ججز اپنے اپنے چیمبر میں پہنچ گئے ، ہائیکورٹ بار کی کال پر عدالتوں میں جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔
اسلام ہائیکورٹ اور ڈسٹرک کورٹس 2روز کی بندش کے بعد کھل گئیں ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ سمیت تمام ججز اورعملے نے کام شروع کردیا۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظرہائیکورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر بھی پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہےجبکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے اطراف بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہی اورکسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ بندکردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف متعلقہ افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے آج مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہےاورعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
بار اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلاء کیخلاف کارروائی ہو گی، جزوی ہڑتال کے باعث سائلین کو دشواری کا سامنا بھی ہے۔