Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 فروری 2021 12:29pm

پاکستان میں کوروناسے مزید 40 ہلاکتیں، 1,008 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12,066ہوگئی جبکہ مزید1,008 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد556,519ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,008نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ56ہزار519ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2 لاکھ 51ہزار434ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ61ہزار 347افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار625،اسلام آباد میں42ہزار080،بلوچستان میں18ہزار877 ،گلگت بلتستان میں4918اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9238کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید40مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12066ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4132افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4919،خیبرپختونخوا میں 1964،اسلام آباد میں480،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث273 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ31ہزار510 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,797مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,441افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ12ہزار943مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار509کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1008افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 82لاکھ56ہزار378افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments