اسلام آباد:پنجاب ، خبیرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں آ گئیں ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، انتخابات مرحلہ وارہوں گے، خیبرپختونخوا اور کنٹومنٹ میں 8 اپریل جبکہ پنجاب میں 20 جون سے آغازہو گا، سندھ اور بلوچستان کا فیصلہ 11 فروری تک ہوجانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈ میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے،خیبرپختونخوامیں پہلے مرحلے کا آغاز8 اپریل جبکہ دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3مراحل میں ہوں گے ،پہلے 20 جون، دوسرے 16 جولائی اورتیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور29 مئی کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق اجلاس کے کمنٹس بھی جمع کروائے۔