Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 فروری 2021 12:30pm

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید31 اموات،1,508 نئےکیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 31زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 11,833 ہوگئی جبکہ مزید1,508 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد550,540ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,508نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد5 لاکھ50ہزار540ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ48 ہزار919ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ59ہزار 311افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں67ہزار803،اسلام آباد میں41ہزار655،بلوچستان میں18ہزار840 ،گلگت بلتستان میں4912اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9100کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندں سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید31مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11833ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4036افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4821،خیبرپختونخوا میں 1931،اسلام آباد میں478،بلوچستان میں196اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث269 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ32ہزار889 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,971مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,772افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ05ہزار818مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار173کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1508افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 80لاکھ85ہزار427افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

Read Comments