کراچی :ڈیری فارمرز نے ازخود 11فروری سے دودھ کی قیمتوں میں 20روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، کمشنر کراچی نے ڈیری مافیا کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
کراچی میں منافع خور بے لگام ہوگئے،آٹا، چینی، گھی، تیل کے بعددودھ کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان کردیا۔
ڈیری فارمرز کے مطابق،11فروری سے دودھ کی قیمت 20روپے لیٹر اضافے سے 140روپے ہوجائے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہیں حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دیتی جبکہ سرکاری ریٹ 94روپے لیٹر ہےجس کا اطلاق شہر بھر میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈیری مافیا کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت مقرر کرنےکا اختیارصرف کراچی انتظامیہ کو ہے۔