سرگودھا کے 7اسکولوں میں کورونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آگئے ،4 ٹیچرز اور 5 طلباءمیں کورونا کے ٹیسٹ پازٹیو آنے پر اساتذہ اور طالبعلموں کو گھروں پر ہی قرنطینہ کردیا گیا ۔
تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا وائرس نے انٹری دے دی،سرگودھا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 9کیسز رپورٹ ہوئے،4اساتذہ اور 5طلباءمہلک وائرس سے متاثر ہوگئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے7ا سکولوں میں ٹیچرز اور طالبعلموں کے کورونا ٹسٹ لئے گئے جن تعلیمی اداروں میں طلبا ءکے ٹسٹ لئے گئے ان میں پائلٹ گرلز ہائی اسکول ، ماڈل ہائی اسکول نمبر 1 ، جامع گرلز ہائی اسکول ، گورنمنٹ ہائی اسکول حیدر آباد ٹاؤن ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 89 شمالی شامل ہیں ،مجموعی طور پر 474 افراد کے کورونا سیمپل حاصل کئے گئے ۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق جن اسکولوں میں کورونا ٹسٹن پازٹیو آئے ہیں وہاں 4 کلاس رومز سیل کر دی گئی ہیں جبکہ اسٹاف اور طالبعلموں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔