Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 فروری 2021 04:06pm

مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مقامی حکومتیں وقت سے پہلے ختم کرنے پر پنجاب حکومت سے 4 فروری تک تحریری جواب مانگ لیا، بلدیاتی انتخابات کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 28 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر سندھ، بلوچستان اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور وفاق کو پہلے ہی نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، حکمنامے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں مقامی حکومتیں وقت سے پہلے تحلیل کی گئیں،چیف الیکشن کمشنر نے مقامی حکومتوں کی تحلیل غیرقانونی قرار دی، الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ لوگوں کو جمہوریت سے محروم رکھنے کا عمل ختم ہونا چاہئے ، الیکشن کمشنر، وزیراعلی کے پی اور کابینہ آئین پر عمل نہیں کر رہے، ہر آئینی عہدیدار قانون اور آئین پر عملدرآمد کا حلف اٹھاتا ہے، کیس کی آئندہ سماعت 4 فروری کو ہو گی۔

Read Comments