لاہور:جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20سیریزکیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائےگا، بعض نئے چہروں کی قسمت چمکنے کا امکان ہے۔
پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے چیف سلیکٹر نے کپتان بابراعظم اورہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت مکمل کرلی،ٹیم کا اعلان آج کیا جائےگا۔
ٹیسٹ کی طرح مختصرفارمیٹ میں بھی نئےچہروں کوشامل کئےجانےکا امکان ہے،اوپنرفخرزمان اورفاسٹ بولرحسن علی کی اسکوا ڈمیں واپسی ہوگی،شاداب خان کی جگہ اسپنرزاہد محمودمضبوط امیدوارہیں جبکہ عبداللہ شفیق کوڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
شرجیل خان، ذیشان ملک، صہیب مقصود،اعظم خان، عماد بٹ اورعامریامین سمیت ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کےنام بھی زیرغورہیں۔
ٹی10لیگ میں شریک آل راؤنڈرمحمدحفیظ کوتاخیر سے بائیوسیکیورببل جوائن کرنے کی اجازت ملی تو وہ اسکواڈکا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اورجنوبی افریقا کی ٹیموں کی دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج اسلام آباد روانگی
دوسری جانب پاکستان اورجنوبی افریقا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوں گی، دونوں ٹیمیں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی، قومی ٹیم کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاری کا آغاز کرے گی۔
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ 4فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
پاکستان کودومیچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، گرین کیپس نے کراچی ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔