Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2021 09:57pm

متحدہ عرب امارات کا غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

گلف نیوز کے مطابق امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی۔

شیخ راشد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سائنسدانوں، ڈاکٹروں، انجینیرز، آرٹسٹوں اور اعلٰی ڈگریوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی"۔ ایسے لوگوں کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی دوسری شہریت بھی رکھنے کی اجازت بھی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں۔ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور لوکل مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

Read Comments