لاہور:محکمہ تعلیم نے پنجاب میں یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے اور مدارس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،طلبہ 50فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں تعلیمی اداروں میں جائیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبے میں یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے اور مدارس کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کوایس او پی پرسختی سےعملدرآمد کی ہدایت کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق،طلبہ کی50 فیصد حاضری یقینی بنائی جائے،طلبہ کومتبادل دنوں میں تعلیمی اداروں میں بلایاجائے،مئی میں ہائیراورسکینڈری بورڈکےامتحانات لئےجائیں گے،5ویں اور8ویں جماعت کےامتحانات کافیصلہ پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کرےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی آمد سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی نہیں کی جائےگی،اسکول انتظامیہ کورونا مانیٹرنگ سے متعلقہ اداروں کو آگاہ رکھیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تمام اداروں میں بھجوادیا گیا ہے۔