اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد حکومت کے سیاسی اسٹرکچرپرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایک طویل عرصےبعد حکومت کےسیاسی اسٹرکچرپرکرپشن کاکوئی الزام نہیں،ڈھائی سال کے بعد بھی اس کابینہ کےایک بھی رکن کاکوئی گھوٹالہ نہیں،یہ پاکستان کی کامیابی ہے ،اس کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے۔
ایک طویل عرصے کے بعد حکومت کے سیاسی سٹرکچر پر کرپشن کا کوئ الزام نہیں، ڈھائ سال کے بعد بھی اس کابینہ کے ایک بھی رکن کا کوئ گھوٹالہ نہیں، یہ ہاکستان کی کامیابی ہے اور عمران خان کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے، انتظامی اور عدالتی اداروں کو کابینہ کی تقلید کرنی چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 29, 2021
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انتظامی اورعدالتی اداروں کوکابینہ کی تقلید کرنی چاہیئے۔