Aaj Logo

شائع 28 جنوری 2021 12:05am

خانہ کعبہ کی چھت کی ریکارڈ وقت میں صفائی مکمل

مسجد حرم شریف کی انتظامیہ کی جانب سے اللہ کے گھر کی چھت کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، 40 منٹ میں بیت اللہ کی چھت کی صفائی کو ممکن بنایا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کی، 40 منٹ کے اندر صفائی کا تمام کام مکمل کرلیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق عمرہ اور نماز کی بحالی سے لے کر اب تک 75 لاکھ سے زیادہ افراد عمرہ اور نماز کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں منظم طریقے سے حرم شریف پہنچایا گیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اب تک 19 لاکھ 34 ہزار افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی ہے۔ یہ اعداد و شمار 4 اکتوبر 2020 سے 23 جنوری 2021 تک کے ہیں۔

Read Comments