اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نےکہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنالیا ہے، کہا جارہا ہے حکومت منتیں کر رہی ہے،ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے،حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کارکوکہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کررہی ہے، ایک وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کوجواب دہ ہی نہیں ہوں۔
اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے، ایک وزیر اعلیٰ کہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں، الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 26, 2021
فواد چوہدری نے اپوزیشن پر طنز کرتےہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات کا کہوتواس پرتیار نہیں ، ایک دن عدم اعتماد دوسرے دن لانگ مارچ تیسرے دن استعفیٰ،ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں،گورننس ،الیکشن اورعدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرت کرے؟۔
ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہائ اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 26, 2021