کراچی: پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں لائیو ایکشن کیلئے ہوگا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوطرفہ سیریز میں بگی کیم استعمال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی سے منظور شدہ پروڈکشن کمپنی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بگی کیم کی ٹیسٹ شوٹ کرلی۔ بگی کیم کو ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔