اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 48افرادانتقال کرگئے جبکہ1,594نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد11,295ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد532,412ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,594نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ32ہزار412ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ40 ہزار570ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ53ہزار 410افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں65ہزار287،اسلام آباد میں40ہزار713،بلوچستان میں18ہزار736 ،گلگت بلتستان میں4901اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8795کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندہ سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید48مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 11295ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3888افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 4561،خیبرپختونخوا میں 1832،اسلام آباد میں465،بلوچستان میں193اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث254 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار628 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے2,070مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,981افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 4لاکھ86ہزار489مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار285کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1594افراد میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 76لاکھ42ہزار665افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔