Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2021 09:58pm

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ تک فاضل رہنے کے بعد منفی ہوگیا

کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ تک فاضل رہنے کے بعد منفی ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صنعتی خام مال، تیل اور مشینری کی درآمد بڑھنے سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 66 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔

پاکستان کے جاری کھاتے ایک بار پھر منفی ہوگئے، رواں مالی سال مسلسل 5 ماہ جاری کھاتے فاضل رہے تاہم دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فاضل رہا جو گذشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں 2 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

دسمبر میں برآمدات اور ترسیلات بڑھیں تاہم صنعتوں کے خام مال کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔

Read Comments