Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021 09:30pm

قومی ٹیم نے پروٹیز کیخلاف سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ہیڈ کوچ مصباح، وقار یونس اور یونس خان کے ساتھ محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی ٹریننگ کے دوران متحرک نظر آئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہا، کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ٹریننگ کی اور پھر فیلڈنگ سیشن ہوا۔

ڈیڑھ گھنٹے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں ہوئیں، مصباح الحق کے ساتھ محمد یوسف بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے کی ٹپس دیتے رہے۔ دوسرے اینڈ سے ثقلین مشتاق اسپنرز کو گیند گھمانے کے گُر سکھاتے رہے۔ مصباح، وقار اور یونس خان نے وکٹ کا معائنہ بھی کیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے کراچی جیمخانہ میں انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments