پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹرکرسچن ٹرنرنےکہاہے کہ برطانیہ کی تیار شدہ کوویڈ 19 کی ویکسین ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔یہ ویکسین پاکستان میں لاکھوں افراد کی ویکسینیشن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹرکرسچن ٹرنر کا کورونا کے خلاف برطانوی ویکسین کے حوالے سے کہا ہے دیکھ کربہت اچھا لگا کہ پاکستان نےآکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیسا ویکسین کی منظوری دے دی ۔برطانیہ نے کوویڈ ویکسین فنڈ کویکس کے لئے 548 ملین پونڈزکا حصہ دیا۔
ڈاکٹرکرسچن ٹرنرکاکہناتھ اکہ برطانیہ کی تیار شدہ یہ ویکسین ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔یہ ویکسین پاکستان میں لاکھوں افراد کی ویکسینیشن میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔