پاکستان کی بہادر افواج دنیا کے10طاقتور ترین عسکری قوتوں کی صف میں شامل ہوگئی۔
کورونانےجہاں دنیا کے ہر ملک کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔معاشی اور عسکری قوتوں کو زنگ لگاوہیں پاک فوج کا راستہ کوئی نہیں روک سکا۔آج پاکستان دنیا کا واحد ملک ہےجسکی عسکری قوت میں اضافہ ہوا۔
گلوبل فائرپاورکی سال2021 کےلئے بنائی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے۔138 ممالک کی عالمی رینکنگ میں پاک فوج 10 ویں نمبر پر آگئی۔
کم بجٹ،کم انفرادی قوت،قلیل وسائل اور دہشتگردی و معاشی چینلجز کے باوجودصلاحیتوں اور کارکردگی کی بنیادپر پاک فوج نے دنیا کے کئی ممالک کی فوج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گلوبل فائرپاور کےمطابق پاکستان کی زمینی فوج کے پاس2ہزار 680 ٹینک،9 ہزار 635 آرمرڈ وہیکلز،330 راکٹ پروجیکٹرز،429 سیلف پروپیلڈ آرٹلری،1 ہزار 690 ٹوڈ آرٹلری ہے۔
جبکہ پاک فضائیہ کے پاس 357 لڑاکا طیارے،331 ہیلی کاپٹرزجن میں 53 کمباٹ ہیلی کاپٹرز اور 4 ٹینکر فلیٹ ہیں۔
پاک نیوی پر ایک لاکھ 46 کلو میٹر کی کوسٹ لائن کی ذمہ داری ہے۔8فریگیٹ اور9سب مرینزکےساتھ یہ محافظ بھی اپنا کام اسطرح انجام دے رہے ہیں کہ دشمن بھی ششد رہ جاتا ہے۔