سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کچھ عرصے کے لئے میگا پراجیکٹس موخر کر کے عام آدمی کو ریلیف دے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود اپوزیشن سیاسی موسم گرم کرنا چاہتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر نارکوٹیکس کنٹرول اعجاز شاہ نے ملاقات کی۔
ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں تاہم ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں موثر حکمت عملی کے تحت سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی سابق ایم این اے میاں منیر کی رہائشگاہ پر پہنچے اور میاں منیر سے انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔