ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوویڈ 19 کے 42 ہزار 422 ٹیسٹ کئے گئے ، اس طرح اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے 73 لاکھ 26 ہزار 421 ٹیسٹس ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 432 کیسز سامنے آئے ہیں ، اس طرح اب تک ملک میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33ہزار 396 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488 ، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996 ، بلوچستان میں 18 ہزار 537 ، اسلام آباد میں 39 ہزار888 ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 اور گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 882 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 45 افراد کورونا کی وبا سے جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرغح اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارنے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے تاہم اس وبا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں 4 ہزار 387 افراد کے اس وبا سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، سندھ میں 3 ہزار 769 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ خیبر پختونخوا میں ایک62 ہزار 773 ، بلوچستان میں 190، اسلام آباد میں 450، آزاد کشمیر میں 238 اور گلگت بلتستان میں 101 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ مزید 2 ہزار 793 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کو ہرانے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے تاہم اب بھی اس وبا کے مجموعی طور پر فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 763 ہے، جن میں سے 2 ہزار 334 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔