ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان نےوزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں تیل کی دریافت کا جو دعوٰی کیا تھا اس سے مراد دراصل عوام کا تیل نکالنے سے تھی، جب تک عوام دشمن حکمرن اقتدار میں ہیں عوام کا تیل نکلتا رہے گاامید ہے وزیر اعظم کرونا ویکسین سے متعقل مشیر صحت کے اعتراف کا صرف نوٹس نہیں لیں گے بلکہ فیصلہ کریں گے، جب تک عوام دشمن حکمران اقتدار میں ہیں، مرتضٰی وہاب نے چیرمین نیب کی جانب سے دباو کا بیان دے کر اپوزیشن کے موقف کی تائید کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا
سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ کے مشیر قانون مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کورونا ویکسن سے متعلق مشیر صحت ڈاکٹر فیصل کے بیان کو نااہلی نا کہیں تو کیا کہیں؟
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ حکومت کا ہر فیصلہ عوام دشمنی کی عکاسی کرتا ہے آٹا، چینی اور گیس سمیت بڑے بڑے اسکنڈل سامنے آئے ہیں، سرکلر ڈیٹ میں ایک ہزار ارب کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم بننے کا ملک میں تیل کی دریافت کا دعوٰی اب سمجھ آیا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پی آئی اے دنیا بھر میں مزاق بن چکی ہے، جب تک عمران خان گھر نہیں جاتے عوام کا نقصان کرتے رہیں گے، چیرمین نیب کا بیان میڈیا پر دیکھا ہے کہ ان پر دباو ڈالا جارہا ہے۔ اپوزیشن کو ڈھائی برس سے کہہ رہی ہے کہ چیرمین نیب دباو میں ہیں، فان فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے راہ فرار اختیار کی، تحریک انصاف نے پاکستان مخالف ممالک اور لوگوں سے فنڈز لئے تحریک انصاف 6 برس سے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن اس کیس پر جلد فیصلہ کرے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ براڈ شیٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کسی نے 100 ملین ڈالر ان سے مانگے ہیں، یہ شخص وہی ہوسکتا ہے جو اس وقت ملک میں احتساب کے کاروبار کو چلا رہا ہے۔