Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2021 06:57pm

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعہ کے روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 33 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود آج لوکل سطح پر اس کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا اور فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہا ہے۔

ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 794 روپے کا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 8 ڈالرز کے اضافے سے 1847 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Read Comments