Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2021 02:19pm

پیٹرولیم مصنوعات میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکا ن ہے ،اوگرا کی سمری وزیراعظم کوارسال کردی گئی ، حتمی فیصلہ وزیراعظم آج کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات میں 5سے 7روپے بڑھ سکتے ہیں۔

اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 7 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 3 پیسے ،مٹی کا تیل 10 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے 33 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر17فیصد جی ایس ٹی اور 30روپے لیوی وصول کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی،حتمی فیصلہ وزیراعظم آج کریں گے۔

امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ قیمتوں میں 5 سے 7 روپے اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

Read Comments