لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے ،ملکی اورغیرملکی16پروازیں تاخیرکا شکاراور10منسوخ کردی گئیں ۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
ترجمان سول ایوی ایشن کےمطابق شیدید دھند کے باعث 16پروازیں تاخیرکا شکارہیں ، دھند کے باعث 10پروازیں منسوخ ہوئیں ہیں۔
ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 اورریاض جانے والی پرواز 316 اور لاہور سےپی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203، سرین ایئرلائن کی کراچی جانے والی پرواز 521، اتحادایئرلائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242اور ریاض سے آنے والی پرواز 318 منسوخ کردی گئی۔
سرین ایئر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز والی520،ایئر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز والی411،پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204اوراتحاد ایئرلائن کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 241 بھی منسوخ کردی ۔
دھند کے باعث قطر ایئررویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز والی پرواز 620 دو گھنٹے 45 منٹ، ترکش ایئر لائن کی استنبول سے لاہور آنے والی پرواز والی پرواز 714 چھ گھنٹے، لاہور سےپی آئی اے کی مسقط سے آنے والی پرواز 230 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
لاہورسے کراچی آنےوالی پی آئی اے کی پرواز 302 ایک گھنٹہ ، لاہورسے قطرائیرویز کی دوحا سے آنے والی پرواز والی پرواز 628 چارگھٹنے ، لندن سے لاہور آنے والی پرواز والی پرواز 364 تیس منٹ ، کویت ایئرلائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز والی پرواز 624 ایک گھنٹہ 40 منٹ، پی آئی اے کی دمام سے لاہور آنے والی پرواز والی پرواز 9248 ڈیڑھ گھنٹہ ، ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز والی411 دو گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
قطرایئرویز کی لاہورسے دوحہ جانے والی پرواز 621 چودہ گھنٹے ، ترکش ایئر لائن کی لاہورسے استنبول جانے والی پرواز 715 چھ گھنٹے، ایئربلیوکی لاہورسے کراچی جانے والی پرواز والی 401 تین گھنٹے 30 منٹ ،پی آئی اے کی لاہورسے کراچی جانے والی پرواز والی 303 دو گھنٹے ، قطرایئرویزکی لاہورسے دوحہ جانے والی پرواز 620 تین گھنٹے 20 منٹ اورکویت ائیرلائن کی لاہورسے دبئی جانے والی پرواز 625 بھی ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔