وفاقی حکومت نے رواں سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف جاری اورسماجی شعبے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 319 ارب 56 کروڑ روپے جاری کردیے۔
وزارت منصوبہ بندی،ترقی اوراصلاحات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری کئے گئے فنڈز میں 207ارب روپے سے زائدوفاقی وزارتوں،87ارب روپے کارپوریشنز،25ارب روپےسےزائدخصوصی شعبوں اور75کروڑروپے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنواوربحالی کے ادارے کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔
اسی طرح 55 ارب 20کروڑ روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، 14 ارب روپے ہائیرایجوکیشن کمیشن، 11 ارب روپے سے زائدریلوے اور60 ارب روپے سے زائدرقم قومی ہیلتھ سروسز کےلئے جاری کی گئی ہے۔