ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزم کو مسافروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او گومل یونیورسٹی کے مطابق ملتان سے پشاور جانے والی بس میں سوار مردان کے رہائشی ندیم نے پستول سے دونوں سواریوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد مُسافروں نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو قابو کرلیا اور پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔